پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا

پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا

لاہور : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ احتجاج کے لیے جیل روڈ آفس پہنچے تاہم احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا، لاہور پولیس دھکے دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ اور ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کر کےساتھ لے گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں، میں عوام کے ساتھ ہوں، ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، نگران حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے، لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں، یہ سیلاب ہے جو بڑھتا جائے گا اسے یہ روک نہیں سکیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے، سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں پریس کلب لاہور، قصور میں مسجد چوک، ننکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ ورڈ الراہی ہسپتال چوک، منڈی بہاوٴالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکے علاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے