رات گئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا

رات گئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا

لاہور: رات گئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی جیبوں سے 66 ارب روپے نکالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان سے بے حال ہو جانے والی عوام پر نیپرا کی جانب سے رات گئے مہنگائی کا ایک نیا بم گرا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین کے علاوہ ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ یوں بجلی صارفین پر مزید 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ لاد دیا گیا۔ بجلی صارفین سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مارچ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختارنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے، اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، اس نے صارفین کا تحفظ کرنا ہے، صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے