سابق صد ر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیاگیا
ملتان: سابق صدر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیاگیا،عارف علوی کوباتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے، صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔حکومت کے سٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکریٹری صدارتی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا۔
سابق صدر عارف علوی 9 مارچ کو نئے صدر مملکت کے انتخابات کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی تھی۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سابق صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔الوداعی گارڈ آف آنرکے بعد سابق صدر عارف علوی نے ایوان صدر کے سٹاف سے فردافردا مصافحہ کیا ۔
قبل ازیں سابق صدر مملکت عارف علوی ایوان صدر خالی کردیاتھا۔صدر مملکت عارف علوی نے اپنا سامان سابق صدور کیلئے مختص رہائش گاہ میں منتقل کردیاتھا۔صدر مملکت9 مارچ کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش گئے تھے۔ ان کے عہدے کی آئینی مدت ستمبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی۔ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سے حلف اٹھایاتھا۔