مریم نوازشریف احتساب عدالت پیشی پر ایسا لباس پہن کر آ گئیں کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں اور اس وقت عدالت کے باہر موجود ہیں جہاں میڈیا اور کارکنان ان کا لباس دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر سفید رنگ کی نوازشریف کی تصویر بنی ہوئی ہے اور ساتھ میں نعرہ درج ہے کہ ” فری نوازشریف “ ۔ ن لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ احتساب عدالت آئے ہیں جبکہ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں کا بڑا ہجوم بھی جمع ہو چکا ہے ۔اس کے علاوہ مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میرے لیے اللہ ہی کافی ہے ۔“

m

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں مریم نواز کی طلبی نیب کی طرف سے دی گئی درخواست پر کی گئی ہے، جس میں نیب کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کی گئی کیلبیری فونٹ والی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیتے ہوئے سیکشن 30 کے تحت انہیں سزا کی استدعا کی گئی۔مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے