کوالٹی تعلیم اور ٹیچرزٹریننگ پرکام کر رہے ہیں،مریم نواز

کوالٹی تعلیم اور ٹیچرزٹریننگ پرکام کر رہے ہیں،مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوالٹی تعلیم اور ٹیچرزٹریننگ پرکام کر رہے ہیں، ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئےگی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔اجلاس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری اور پائیداراقدامات کی ضرورت پرزوردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرکیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانےکی ضرورت ہے۔سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اسپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس کے دوران مریم نواز کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ری ویمپنگ مکمل اور جلد افتتاح کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں کھیلوں سے بہت لگاو¿ ہے، زمانہ طالب علمی میں وہ بیس بال ٹیم کی کپتان تھیں۔ نوجوانوں کے پاس مواقع کی کمی ہے، نوجوان نشے کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ نوجوان طبقے کیلئے کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کو فوری بحال کیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے مقابلے کروائے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپورٹس سہولیات کی حفاظت کیلئے منٹیننس ڈپیارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کیلئے اسپورٹس کیمپس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے