شاہد خاقان عباسی 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سابق وزیراعظم کو ایل این جی کیس میں نیب نے گذشتہ روز اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف بننے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔