شریف خاندان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے ہیں اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم مجمند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس فریز کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کردی ہے اوراکاؤنٹس کو فریز کر کے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے