کیا جج ارشد ملک کی ویڈیو واقعی اصلی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی نہ ہی پنجاب فرانزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول نہیں ہوا۔ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی کے بارے میں چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔“
پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی نہ ہی پنجاب فرانزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول ہوا ہے۔
پنجاب فرانزک لیب ایجنسی کے بارے میں چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ pic.twitter.com/2MIndIxMdY— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 20, 2019
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصل قرار دیدی ہے اور فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو بھی درست قرار دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہناہے کہ فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو بھی درست قرار ہیں، ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کوتفتیش کاحصہ بنادیا۔