عمران خان کا دورہ امریکہ ناکام بنانے کیلئےکون کون سرگرم..سب سامنے آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کا دورہ امریکہ ناکام بنانے کیلئے حسین حقانی اور اپوزیشن کی پانچ اہم جماعتوں کے رہنما متحرک، بھارتی میڈیا کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا دھماکہ خیز انکشاف ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا، موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کو متنازعہ بنانے اور دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے لیے حسین حقانی اور پاکستان کی پانچ اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکہ دورے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا میںملوث ہونے کے اہم اداروں کو ثبوت مل گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کو متنازعہ اور ناکام بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی،ن لیگ و دیگر تین اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما متحرک ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کو اس حوالے سے نہ صرف ذمہ داری دی گئی بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت ایک ایسا گھناؤنا کھیل بھی کھیلا جا رہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر ہوں اور دوسری جانب پاکستان کے اندر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کرکے مذہبی فساد برپا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے،
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تین اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اس وقت امریکہ پہنچ چکے ہیں اور ان کا اصل مقصد اس دورے کو متنازعہ بنانا ہے، اخبار کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پانچ انتہائی قریبی دوست بھی اس حوالے سے انتہائی متحرک ہیں اور امریکہ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ انڈین میڈیا اور انڈین لابی بھی اس دورے کا ناکام اور متنازعہ بنانے کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کر رہی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات حسین حقانی سمیت پاکستان کی سیاسی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اچھی خاصی فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور مریم نواز کی لاہور میں اس دورے کے حوالے سے اداروں کو اپنی گفتگو میں نشانہ بنانے کے پیچھے بھی یہی منصوبہ بندی کار فرما ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب کی ایک اہم شخصیت کا بیٹا بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حسین حقانی کی پلاننگ میں وہ بھی شامل ہے،
مزید انکشاف کیا گیا کہ غیر ملکی بھارتی صحافی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ اس دورے کے موقع پر کوئی احتجاج کرا کر ایسا ماحول پید ا کیا جائے کہ اس کے ذریعے سخت پروپیگنڈا ہو سکے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک طرف منفی پروپیگنڈا کرکے اس دورے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسری جانب اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت اور اہم ادارے نہ صرف پرامید ہیں بلکہ حسین حقانی اور دیگر مافیا کے اوچھے اور گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔