’ بیٹی پیدا ہوئی تو سالی نے میسج کرکے کہا بچہ تمہارا نہیں ہے‘ محسن عباس حیدر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بڑا الزام لگادیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر مبینہ تشدد اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے ،محسن عباس حیدر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میری پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میری سالی عائشہ سہیل ، اس کے بھائی علی اور کزن اُسامہ نے مجھے موبائل پر میسجز بھیجنا شروع کر دیئے تھے کہ یہ بچی تمہاری نہیں ہے ۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کے نیچے قرآن پاک ہے،میں جھوٹ نہیں بولوں گا،جب میری پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میری اہلیہ کی بہن عائشہ سہیل ، اس کے بھائی علی اور کزن اُسامہ نے مجھے موبائل پر میسجز بھیجنا شروع کر دیئے تھے کہہ بچی تمہاری نہیں ہے ،اِس کے تو اتنے لڑکوں کے ساتھ چکر تھے اور اِن لڑکوں کے ساتھ اُنہوں نے تصاویر بھیجنا شروع کر دیں ،
تو جس فیملی کی اپنی بہن کے لئے یہ سوچ ہو وہ میرے اوپر کتنی تہمتیں لگا سکتے ہیں ؟اس پر مجھے صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 سالہ شادی کی مدت میں ہم بہت زیادہ بھی ایک ساتھ رہے ہوں تو وہ ایک سال کا عرصہ بنتا ہے اور چار سال ہم الگ ہی رہے ہیں ،وہ چار سال مجھ سے اگر مار کھاتی رہی ہے تو کوئی ایک میڈیکل رپورٹ ہے؟۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کے نیچے قرآن پاک ہے،میں جھوٹ نہیں بولوں گا،جب میری پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میری اہلیہ کی بہن عائشہ سہیل ، اس کے بھائی علی اور کزن اُسامہ نے مجھے موبائل پر میسجز بھیجنا شروع کر دیئے تھے کہہ بچی تمہاری نہیں ہے ،اِس کے تو اتنے لڑکوں کے ساتھ چکر تھے اور اِن لڑکوں کے ساتھ اُنہوں نے تصاویر بھیجنا شروع کر دیں ،تو جس فیملی کی اپنی بہن کے لئے یہ سوچ ہو وہ میرے اوپر کتنی تہمتیں لگا سکتے ہیں ؟اس پر مجھے صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 سالہ شادی کی مدت میں ہم بہت زیادہ بھی ایک ساتھ رہے ہوں تو وہ ایک سال کا عرصہ بنتا ہے اور چار سال ہم الگ ہی رہے ہیں ،وہ چار سال مجھ سے اگر مار کھاتی رہی ہے تو کوئی ایک میڈیکل رپورٹ ہے؟۔
محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے فاطمہ کے باپ سے ایک کروڑ روپے کبھی مانگے ہی نہیں ،میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ میں کسی کاروبار میں سر کھپاؤں،اگر فاطمہ نے مجھے پچاس لاکھ روپے دیئے ہیں تو ان کے پاس بینک سے پیسے نکلوانے کی کوئی رسید ہو گی؟وہ ہی دکھا دیں،میں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی نہیں بھاگا ،بچے کے تمام اخراجات ان کو اس جھگڑا ہونے تک مسلسل ملتے رہتے ہیں اور میرے پاس ان کی رسیدیں بھی موجود ہیں ۔