سندھ اور پنجاب : 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان

سندھ اور پنجاب : 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان

اسلام آباد :سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 22 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پارااچنار 08،بنوں 05، کالام 03، مالم جبہ 02، کشمیر: گڑہی دو پٹہ 08،گلگت بلتستان:بگروٹ 01ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔گذ شتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48،بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 47،سکرنڈ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے