پاسپورٹ میں خواتین کے سابقہ شوہر کے نام کا خانہ دینے کا فیصلہ

پاسپورٹ میں خواتین کے سابقہ شوہر کے نام کا خانہ دینے کا فیصلہ

کراچی:پاسپورٹ میں خواتین کے سابقہ شوہر کے نام کا خانہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق اس ضمن میں ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال نے کہا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کے ساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، گورنمنٹ دستاویزات پر چلتی ہے، سرکاری امور میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاسپورٹ میں موڈیفکیشن کریں گے، جس کے بعد پاسپورٹ میں کسی خاتون کے سابقہ شوہر کے نام کا خانہ بھی ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے، صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، تاہم پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، پاسپورٹس کی تیاری میں مشینری کا ایشو تھا، اب ان پرنٹرز کا بھی آرڈر کر دیا ہے، 28 مارچ تک نارمل پاسپورٹ بنوانے والوں کو پاسپورٹ مل چکے ہیں، ہمارے پاس یومیہ پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت 25 ہزار کی ہے، روز کی بنیاد پر 75 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں، پاسپورٹس کے اجراء کا بیک لاک جلد کلیئر کر دیں گے۔
علاوہ ازیں پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس حوالے سے وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لیے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں، پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے