پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان

لاہور : پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دے دی، حکومت کا بھی نیا ٹیکس نافذ کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد عوام پر مہنگائی کے نئے بم گرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے اور پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کی اس تجویز پر عمل کرنے کی صورت میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے، جو پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اگلے سال پیٹرولیم پر جی ایس ٹی کے بجائے کاربن لیوی عائد کرنے پر غورشروع کر دیا ہے جبکہ نئے ٹیکسوں کا نفاذ، بجلی و گیس ٹیرف میں اضافہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات شرائط میں شامل ہیں۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، اگلے مالی سال پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 80 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ اگلے دو سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2295 ارب روپے آمدن کا امکان ہے۔ اس سے اگلے سال پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن ایک ہزار 215 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے