وزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا،وزیراعظم کی نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات۔وزارت توانائی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میںبریفنگ میں بتایاگیاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کیا تھا ۔ وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں چارسدہ اور نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کر دی تھی جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث چارسدہ میں دریائے کابل کے پل پرگاڑیوں کا رش لگ گیا جب کہ نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور رشکئی موٹر وے انٹر چینج بلاک کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔شدید گرم موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تک پہنچ گیاہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے