پنجاب بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کا الرٹ جاری
لاہور/کراچی:صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 26جون سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی ہے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے .
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے دوسری جانب کراچی سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیر میں 12 چترال میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج پشاور کا موسم گرم اور خشک رہے گا، پشاور کا درجہ حرارت آج 43 ڈگری تک جانے کے امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا.