وزیراعلیٰ پنجاب کو آٹے کے نرخوں کی غلط رپورٹنگ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کو آٹے کے نرخوں کی غلط رپورٹنگ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو آٹے کے نرخوں کی غلط رپورٹنگ کرنے پرڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا،سیکرٹری فوڈ پنجاب نے معطلی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورتعینات کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف بھی کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔
سیکرٹری فوڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔ کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مارکیٹ میں آٹے کے ریٹ محکمہ خوراک کے پیش کردہ ڈیٹا سے مختلف نکلے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھاجس میں محکمہ فوڈ نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں اور مجموعی طور پر 6 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے