چوہدری پرویزالٰہی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

چوہدری پرویزالٰہی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ ابوزرسلمان خان نیازی چوہدری فیملی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا، اس مقصد کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی اور زارا الٰہی ٰکا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الہیٰ اور اہل خانہ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے بھی لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، انہوں درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا ہے لیکن نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، درخواست گزاران اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی اور پھر امریکہ جانا چاہتے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہٰی اور بہو زارا الٰہٰی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ، جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی جہاں وفاقی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا پیش ہوئے، تاہم عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور وزرات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کس طرع بغیر کسی وجوہات کے ای سی ایل میں نام شامل کر سکتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے