ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،نشیبی علاقے زیرآب آگئے،این ڈی ایم اے آئندہ تین روز تک بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت راولپنڈی ،اسلا م آباد،کراچی اور پنجاب کے کئی علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اورکئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔تیز بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہری کوسڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور شہر میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ کے علاقے میں 155 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ لکشمی چوک میں 81، پانی والا تالاب میں 71 اور قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گلشن راوی میں 68، سمن آباد میں 62، ائیرپورٹ میں 61، مغلپورہ میں 60، چوک ناخدا اور اقبال ٹاو¿ن میں 59 اور اپر مال میں51 ملی میٹر بارش ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز و کہیں آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
کراچی میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہورکے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی،لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارش ہوگی۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24،7 جاری ہے۔1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے