پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی

پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ نے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے نظر ثانی اپیل دائر کی، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کی نظر ثانی فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کرنے اور مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کردی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کر چکی ہے، مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواست نمبر لگا کر ججز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی، کمیٹی کے دو ارکان نے نظر ثانی درخواست دو ماہ بعد مقرر کرنے پر اتفاق کیا، کمیٹی کے اکثریتی ارکان کی رائے ہے کہ ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور وہ دو ماہ سے پہلے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ن لیگ کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، کیوں کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
حکومتی جماعت کا مؤقف ہے کہ جن ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات میں خود کو آزاد ظاہر کیا تھا، آزاد ارکان کو 15 دن میں شمولیت کا کہنا قانون کے خلاف ہے، آئین اور واضح ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر عدالت نے فریقین کے دلائل بھی نہیں سنے، اس لیے سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لے، کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے