فائروال کا ٹرائل کامیابی سے مکمل‘ سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کی راہ ہموار

فائروال کا ٹرائل کامیابی سے مکمل‘ سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کی راہ ہموار

اسلام آباد: حکومت نے فائروال کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا، جس کے نتیجے میں ملک میں سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کی راہ ہموار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر فائروال کی تنصیب کا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، ٹرائل کے دوران فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر تصاویر، وائس ریکارڈنگ اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی، اس کے ساتھ ہی موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد واٹس ایپ اور فیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہو چکی ہے، اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے تمام موبائل فون سروس کمپنیوں کو ایشو کلیرنس کی ای میل بھی کردی ہے، کامیابی سے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں حکومت فائروال خریدے گی، حکومت کی جانب سے فائروال کی خریداری کے حوالے سے اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر وال نصب کی جائے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، نیکسٹ جنریشن فائر وال سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی، ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب اپلیکشنز کے ڈیٹا مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔
بتاتے چلیں کہ فائر وال سسٹم بنیادی طور پر انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگایا جاتا ہے جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے، اس کا مقصد انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہوتا ہے، اس فائر وال کی مدد سے ناپسندیدہ ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مخصوص مواد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ایسے کسی بھی مواد کو فائر وال کی مدد سے بلاک کیا جاسکتا ہے، اس نظام کی مدد سے کسی مواد کے اوریجن یعنی جہاں سے اس کا آغاز ہوا ہو اس بارے میں بھی فوری مدد مل سکتی ہے اور آئی پی ایڈریس سامنے آنے کے بعد مواد کو بنانے والے کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے