ایسے لگ رہاہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آ رہا ہوں، وزیراعظم کا ایئر پورٹ پر خطاب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورے سے واپسی پر کہا کہ لگتا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آرہا ہوں ، ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے آئے پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔

مدینہ کے اصولوں اور اقبال و قائداعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لوں گا، خود کبھی جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن پہنچے تو وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا،
فواد چودھری، مشیر خصوصی فردوس عاشق اعوان، غلام سرور خان، مراد سعید، علیم خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کارکنان نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی ان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیراعظم نے رات گئے استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا،
بھیک مانگنے اور کسی طاقتور کے سامنے جھک کر کوئی قوم نہیں بنتی،جو اپنی عزت کرتا ہے دنیا اسی کی عزت کرتی ہے۔ اداروں میں اصلاحات لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے