مرحوم عامرلیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی
لاہور: ٹی وی میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف، نئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دانیہ شاہ کو ٹک ٹاکر اور وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیا شاہ کے ساتھ چند ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دانیا شاہ نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ شخص کی شناخت حکیم شہزاد کے نام سے کی ہے۔
حکیم شہزاد نے ویڈیو میں کہا کہ وہ یہ بات اس لئے بے نقاب کررہے ہیں اور دوستوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ بھی نہ ڈریں۔
اس کے بعد دانیا شاہ نے مخاطب ہو کر تصدیق کی کہ یہ بات بالکل درست ہے۔ویڈیو میں دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے چند ماہ قبل دوسری شادی کرلی ہے۔ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے۔ مجھے ایک مِحرَم کی ضرورت تھی۔ایک اور وائرل ویڈیو میں حکیم شہزاد کو ایک موٹر ہائی وے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ہمراہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔
اس ویڈیو میں انہوں نے دانیہ شاہ سے اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں نے دو سے تین ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت ان کی زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے جس کی وجہ سے شادی خفیہ رکھی۔دانیا نے کہا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی تلاش تھی جو ان کی مدد کرسکے اور دیکھ بھال کرسکے، حکیم شہزاد نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور خوش اخلاق ہیں۔عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیا نے مداحوں سے بھی ان کی شادی شدہ زندگی کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔