پاور سیکٹر میں اصلاحات اور آئی پی پیز کے معاملات پر ٹاسک فورس قائم

پاور سیکٹر میں اصلاحات اور آئی پی پیز کے معاملات پر ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے اور آئی پی پیز کے معاملات پر ٹاسک فورس قائم کردی گئی، ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے، ان کے ساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی ٹاسک فورس کے کو چیئرمین ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو ٹاسک فورس میں نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے افسر سید ذکریا علی شاہ کمیٹی کے ممبر مقرر ہوں گے، نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی سے بھی ایک ایک ممبر ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس امورکی انجام دہی کے لیے سرکاری یا نجی سیکٹر سے کسی بھی ماہرکی خدمات لے سکتی ہے، ٹاسک فورس کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے اور بعض پاورپلانٹس بند کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے قیام اور پیداواری لاگت سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔
ٹی او آرز سے معلوم ہوا ہے کہ ٹاسک فورس آئی پی پیزکے قیام میں غیر قانونی اقدام، طریقہ کارمیں نقائص، ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لیے اقدامات بھی تجویزکرے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے حکومت کے ساتھ معاہدوں کی شرائط کی پاسداری کا جائزہ لے گی اور پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے سفارشات دے گی، انڈسٹریز، خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی کی کھپت بڑھانے سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے