صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ءپر دستخط کرنے کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا،گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا ، الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیاجائےگا۔صدر مملکت آصف زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ءپر دستخط کئے۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہواتھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیاگیاتھا۔ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی شق وارمنظوری کا عمل مکمل ہوا تھاجبکہ اپوزیشن نے مسودہ کے کاپیاں پھاڑ دیں تھیں۔
اپوزیشن نے ایوان میں بل کیخلاف شدید احتجاج کیا تھااور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیرا ﺅ بھی کیاتھا ۔

اپوزیشن نے ایوان میں بل نامنظور ،نامنظور اور عدلیہ پر حملے کی نعر ے بازی بھی کی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہواتھا۔مسلم لیگ (ن) رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی نے وزارت پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔
اپوزیشن نے الیکشن ترمیمی بل کو غیرآئینی قرار دیا تھااور کہا کہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حصول کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ وزیر قانون نے بل کو آئین کے عین مطابق قرار دیا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھاکہ قانون سازی کرنا اس معززایوان کا اختیار ہے۔قومی اسمبلی کے ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزاد صبغت اللہ نے ترمیم پیش کیں تھیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے