انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے،کاسٹ پروڈکشن میں کمی لائے بغیر درآمدات کو بڑھانا ممکن نہیں ہے، ایف بی آر ہمارا دوسرا ہدف ہے، اس کی اصلاحات پر کام کرنا ہے، اس میں موجود غلطیوں کو سدھارنا ہے، جس کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منائیں گے۔
اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو وزیر اعظم ہاوس پروٹوکول کے ساتھ لایا جائے گا۔ جب تک ہم دوسرے ممالک کی ان پٹ کاسٹ تک کمی نہیں لائیں گے، تب تک مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ایف بی آر سے متعلق مزید کہا کہ حال ہی میں ایف بی آر کے افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔
آج پھر میں بلا خوف کہتا ہوں کہ میں ان میں سے شاید ایک کو جانتا ہوں گا میری کسی سے ذاتی سلام دعا ایک آدھ کے علاوہ شاید کسی سے ہو۔

4 راتیں میں خودبیٹھا اور انہوں نے جا کر سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا۔وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس مکمل اختیارات موجود ہیں آپ پیپر ورک سے اپنے آفسز کو ڈجیٹلائزیشن کی جانب لے جائیں اس حوالے سے ہم نے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت ایک نعمت ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی کابینہ میں ارشد ندیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا جبکہ گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے اس کے علاوہ پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری لی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے