ہاتھ پاؤں بندھی برآمد ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت کا معمہ حل

ہاتھ پاؤں بندھی برآمد ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت کا معمہ حل

اسلام آباد: پولیس نے ہاتھ پاؤں بندھی برآمد ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت کا معمہ حل کرلیا۔ تھانہ آبپارہ کی حدود میں ملنے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی ہے، پولیس کے مطابق خاتون غیر ملکی نہیں بلکہ خاتون کا نام فروا کیانی ہے اور وہ راولپنڈی کی رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے غیرملکی ہونے کے دعویٰ کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کوپولیس نے خاتون کی نشاندہی پر آبپارہ سے گرفتار کیا تھا۔ جس سے تفتیش کے دوران اہم انکشاف سامنے آئے، دوران تفتیش غیر ملکی خاتون سلوائی اسٹینا نے بتایا کہ اس کے ہاتھ باندھنے والا شخص تمیز الدین ہے اور خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے غیر ملکی ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کے پاس شناختی کاغذات،سفری دستاویز موجود نہیں۔ تفتیش کا عمل جاری ہے جس کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینئر کمانڈ خود کررہی ہے۔ تفتیش میں سامنے آنے والی پیش رفت اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔تفتیش کے دوران ملزم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔خاتون کے کاغذات کیلئے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لی جائیگی۔
پولیس نے میڈیکل چیک اپ کیلئے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے۔ جنہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے