پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا، اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا، بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کے تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنس دانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا، صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے