میں اپنی زندگی کے کونسے 6 ماہ بھلا چکی ہوں‘اداکارہ دیشا پٹانی نے بتادیا

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے 6 ماہ بھلا چکی ہیں۔ اداکارہ کو ماضی میں ورزش کے دوران شدید چوٹ لگی جس کے سبب ان کی یادداشت چلی گئی۔دیشا پٹانی ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ شاندار رقص اور جم میں مشکل ترین ورزش کرنے کی ویڈیوز کے سبب خبروں میں رہتی ہیں.

تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ جمناسٹک ٹریننگ کے دوران وہ زمین پر ایسی گریں کہ سر پر شدید چوٹ لگنے سے ان کی یادداشت ہی چلی گئی۔دیشا پٹانی کاکہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے 6 ماہ بھول چکی ہوں کیوں کہ مجھے کچھ یاد ہی نہیں ۔ البتہ خواہش ہے کہ ان کے کھوئے چھ ماہ کا وقت اور اس سے وابستہ یادیں واپس لوٹ آئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دیشا پٹانی جو حال ہی میں سلمان خان کی فلم بھارت میں جلوہ گر ہوئیں تھیں،

وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ایک کرتب پرفارم کرتے ہوئے زخمی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ماضی میں جمناسٹکس کی ٹریننگ کی، جب آپ کی عمر زیادہ نہیں ہوتی تب سیکھنا سب سے بہتر انتخاب ہوتا ہے، کیونکہ 20 سال کی عمر کے بعد جسم تبدیل ہوتا ہے، جب میں اداکاری نہیں کرتی تھی تو جمناسٹکس کی تربیت حاصل کرتی تھی اور ہر روز ٹریننگ حاصل کرکے ہی آج میں یہاں تک پہنچی ہوں ۔ اداکارہ کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو دیشا پٹانی سلمان خان کی فلم بھارت کے علاوہ فلم ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری اور باغی 2 سمیت دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے