اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا افریقی بچہ

افریقی ملک ایتھوپیا کا 11 سالہ جوناح حیرت انگیز صلاحیت سے مالا مال ہے، وہ 5 سال کی عمر سے گیند یا کھلونوں سے کھیلنے کے بجائے سویٹر بُن رہا ہے، اہل خانہ، رشتہ داروں اور اہل محلہ کو تحفتاً یہ خوبصورت تخلیق پارے دینے والا بچہ اب ایک ماہر کاریگر بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنا بزنس بھی چلا رہا ہے

جوناح کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالورز ہیں جب کہ ان کے حال ہی میں بنائے گئے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب والوں کی تعداد 26 ہزار تک جا پہنچی ہے جو نہ صرف جوناح کی تخلیقی صلاحیتوں کے معترف ہیں بلکہ ان کے خریدار بھی ہیں اور کچھ لوگ جوناح سے سویٹر بننے کی ٹپس بھی لیتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے