کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا  پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

ریاض: سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ارب فالوورز کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ دنیائے فٹبال کے 39 سالہ نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی اپنی سٹار پرسنالٹی سے شہرت کے جھنڈے گاڑ رہے اور نئے ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور اب انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
پرتگالی فٹبالر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ارب فالوورز کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔ رونالڈو کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ 638 ملین فالوورز ہیں۔ سٹار فٹبالر نے گزشتہ ماہ یوٹیوب چینل پر انٹری دی اور وہاں بھی ریکارڈ پر ریکارڈ بنا ڈالے اور یوٹیوب چینل پر صرف ایک ہفتے میں 50 ملین سے زائد سبسکرائبرز کر کے منفرد ریکارڈ بنایا۔
اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5 ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

ایک بلین فالوورز کی تکمیل پر رونالڈو نے اپنے انسٹا گرام پر بھی ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’میری زندگی کا حصہ بننے کا شکریہ۔ اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ہم نے جو کہا وہ کر دکھایا، یہ صرف ایک بلین نہیں بلکہ فینز کی محبت اور جذبے کا ثبوت ہے۔ مدیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کا سب سے بڑا فٹبالر بننے تک میں صرف اپنے چاہنے والوں کیلیے کھیلا‘۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزید آگے بڑھتے رہیں گے، جیتتے رہیں گے اور تاریخ بناتے رہیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے