پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ، مریم نواز کا انتظامیہ کو رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ، مریم نواز کا انتظامیہ کو رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے انتظامیہ کورکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت کی طرح رویہ اپنانا پڑے گا،اگر قانون کو ہاتھ میں لیاگیا تو پھر قانون اپنا راستہ لے گا،لاہور کے تمام داخلی راستوں کو جلوس کے شرکاءکیلئے کھول کر رکھا جائے، جلسے کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے ، سڑکیں اور رنگ روڈ کسی بھی صورت بند نہ کئے جائیں۔مریم نوازکا انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں پتہ ہے عوام کے جان و مال کی ذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ انتظامیہ نے اسلام آباد لاہور موٹروے مکمل طور پر بند کردی جس کے بعد کے پی سے آنے والے قافلوں کیلئے لاہور کے راستے بند ہوگئے ۔اسلام آباد لاہور موٹروے مکمل طور پر بند کئے جانے سے لاہورملتان فیصل آباد اورائیر پورٹ جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موٹروے ٹول پلازہ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خیبرپختونخواہ سے آنے والے قافلوں کیلئے لاہور کے راستے بند ہوگئے تھے۔ لاہور،ملتان،فیصل آباد اور ائیر پورٹ جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔یو ٹرن نہ ہونے کے باعث اسی روڈ سے گاڑیاں واپس موڑی جا رہی ہیں۔دوسری جانب اٹک چھچھ انٹر چینج اور اٹک پل سے پولیس نے رکاٹیں ہٹا دیں، سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور کے علاقہ کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے