آسٹریلیا سے شکست پر محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو شاباشی

آسٹریلیا سے شکست پر محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو شاباشی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کو شاباشی دیدی۔

محسن نقوی نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کو میچ میں سخت محنت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ’شاباش پاکستانی ٹیم‘۔

انہوں نے قومی ٹیم کو ڈٹ کر کھیلنے پر سراہتے ہوئے لکھا کہ کھلاڑیوں نے ہر ممکن کوشش کی اور بہترین طریقے سے لڑے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیریز کا پہلا میچ تھا، امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اور ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی، کوشش کرتے رہو۔

محمد رضوان کی کپتانی میں یہ قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ تھا جس میں فتح کیلئے کرکٹ شائقین کافی پُرامید تھا، تاہم قومی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین نہ صرف مایوس ہوئے بلکہ چیئرمین پی سی بی کی ٹوئٹ پر حیران بھی نظر آئے۔

بعض لوگوں نے توجہ دلائی کہ محسن نقوی نے قومی ٹیم کو یہ ‘شاباشی’ اپنے اس حالیہ بیان کے تناظر میں دی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘قومی کھلاڑی ہاریں تو لڑ کر ہاریں، افسوس تب ہوتا ہے جب قومی ٹیم لڑے بغیر ہار جاتی ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، آسٹریلیا نے یہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 33.3 اوورز میں حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے