پاکستانی کرکٹرفہیم اشرف کا شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل را?نڈر فہیم اشرف نے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا جس پر انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل را?نڈر فہیم اشرف برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم سے معاہدے کے مطابق کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی جرسی پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ جرسی پر مقامی شراب کمپنی کا لوگو چسپاں تھا۔فہیم اشرف کی جانب سے جرسی پہننے سے انکار پر ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ہے۔