مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی فنکاروں کا شدید احتجاج
کراچی: مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی فنکاروں نے بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ StandWithKashmir کے ساتھ ٹویٹس اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو تاحال جاری ہے۔
اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے تمام پاکستانی فنکاروں سے، بالخصوص اُن پاکستانی فنکاروں سے جو سوشل میڈیا پر زیادہ فین فالوئنگ رکھتے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کےلیے آواز اٹھائیں۔
(1/3) I appeal to all Pakistani artists, especially those with the most following on social media, ask urselves with utmost sincerity tht why do u not raise a voice for KASHMIR? Is it bcz u genuinely think it won't make a difference? Or…. #KashmirUnderThreat
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 4, 2019
اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھا: ’’پوری دیانتداری کے ساتھ خود سے پوچھیے کہ آپ کشمیر کےلیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟ یا یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اس بارے میں ذہن بنانے یا کوئی رائے دینے کےلیے مناسب حقائق سے باخبر نہیں؟ یا آپ اس لیے کچھ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ اس سے ہندوستان میں آپ کے مداحوں پر یا مستقبل میں وہاں آپ کے ممکنہ کام پر اثر پڑے گا؟… اگر آپ اپنے دل میں احساس رکھتے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں بڑے پیمانے پر ظلم ہورہا ہے اور آپ کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے (کم سے کم اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں) لیکن پھر بھی آپ خاموش رہتے ہیں، تو یاد رکھیے کہ یہ ساری فین فالوئنگ ہی آپ کی سب سے بڑی آزمائش بن جائے گی اور آپ اپنی اس خاموشی کےلیے اپنے ربّ کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔‘‘
ماہرہ خان نے گول مول انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’کیا ہم سہولت سے اس کو روک سکے ہیں جس پر ہم بات کرنا نہیں چاہتے؟ یہ ریت پر کھینچی ہوئی لکیروں سے بہت بڑھ کر ہے، یہ معصوم جانوں کے ضیاع کے بارے میں ہے! آسمان جل رہا ہے اور ہم خاموشی سے رو رہے ہیں۔‘‘
Have we conveniently blocked what we don’t want to address? This is beyond lines drawn on sand, it’s about innocent lives being lost! Heaven is burning and we silently weep. #Istandwithkashmir #kashmirbleeds
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 5, 2019
بھارت کے بارے میں واضح اور دوٹوک مؤقف رکھنے والے پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں گنگا اشنان کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر لگائی اور تبصرہ کیا: ’’گنگا نہانے سے کشمیری شہیدوں کا لہو نہیں دُھلے گا۔‘‘
Bathing in Ganges will not wash away , the blood of the martyrs of Kashmir. #kashmirbleeds . pic.twitter.com/z2XYOBAbPF
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) August 4, 2019
مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر کلسٹر بم برسانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا، جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ’’یہ صرف جنگی جرائم ہیں۔ دنیا کو جاگنا ہوگا اور ان مظالم کو رکوانا ہوگا،‘‘ انہوں نے لکھا۔
The use of cluster bombs in Kashmir is in clear violation of the Geneva Convention. There is no justification for it whatsoever. These are simple war crimes – the world has to wake up and put a stop to these atrocities NOW! #SaveKashmirSOS #KashmirBleeds
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 4, 2019
وینا ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’بھارتی فوجیں بدترین مظالم سے بھی کشمیریوں کو ان کے حقِ خودارادیت سے روک نہیں رکھ سکتیں۔ آزادی، کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور طاقت کے استعمال سے کوئی انہیں ان کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔‘‘
Indian forces cannot stop the Kashmiris from their right of self-determination by resorting to such atrocities, Independence is the fundamental right of Kashmiri people and no one can deprive them of their basic right through the use of force. #SaveKashmirSOS #KashmirBleeds
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 4, 2019