اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں نجات کا راستہ ہے، خطبہ حج

مکۃ المکرمہ: مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں۔

الشیخ محمد بن حسن نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے اور جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں، نبی کریم ﷺ نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا، مومن اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، ایک دوسرے کیلیے مغفرت کی دعا کریں، نماز قائم کریں اور برائی کو روکیں، اللہ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے، انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے، رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کرو، رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے