ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں جہاں پاکستانی مقیم ہیں وہ آج 14اگست کو یوم آزادی ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے جوش وجذبے کے تحت منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں وطن کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی داراالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملک عارف علوی تھے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت غیر ملکی سفیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی موجود ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے