وہ موبائل فون کمپنی جس نے 108 میگا پکسلز کیمرہ فون لانچ کرنے کا اعلان کردیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی کمپنی شیاؤمی 108 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس اسمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر اپنے اعلان میں شیاؤمی نے کہا کہ وہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔جیونیوز کے مطابق مذکورہ کیمرہ 12032×9024 پکسلز کی تصویر لے سکے گا۔اپنے اعلان میں شیاؤمی نے اسمارٹ فون کی لانچ کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے اور پرومو میں صرف "See you later” پڑھا جا سکتا ہے ۔شیاؤمی اگر 108 میگا پسکلز کا کیمرہ تیار کرلیتی ہے تو یہ ایک انقلابی تبدیلی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا میں موجود اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ 48 میگاپکسلز کے کیمرے نصب ہیںتاہم ،شیاؤمی پہلے 64 میگا پکسلز کے کیمرہ والا اسمارٹ فون رواں سال کی آخری سہ ماہی میں بھارت میں لانچ کرے گی۔