بھارتی فوجیوں کی کشمیری خواتین کی بے حرمتیاں ، رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات
سرینگر:مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین اور لڑکیوں کی بے حرمتیاں کیں اور بڑی تعداد میں لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماہرین معیشت اورسماجی کارکنوں کے ایک گروپ کی طرف سے نئی دلی میں جاری کی گئی
ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیرمیں تعینات قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین اور لڑکیوں کی بے حرمتیاں کر نے کے علاوہ گزشتہ ہفتے کے دوران سینکڑوں کشمیری لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ رپورٹ جو وادی کشمیر اور دیگر علاقوں کے لوگوں سے حاصل کی گئی معلومات کی پر مبنی ہے میں کہاگیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے تمام افرادنے بھارتی حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی کے ڈر سے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کیا۔