بھارت آبی جارحیت پر بھی اتر آیا، بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ، بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا جس کے باعث گلگت بلتستان اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑاسیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے