15 جنوری کونوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،اس سے پہلے کی میڈیکل رپورٹ دکھاسکتے ہیں؟چیف جسٹس پاکستان کا خواجہ حارث سے استفسار
سلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 15 جنوری 2019 کونوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،نوازشریف کی اس سے پہلے کی میڈیکل رپورٹ دکھاسکتے ہیں؟نوازشریف کی نئی اورپرانی میڈیکل رپورٹس کاجائزہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس سجادعلی شاہ اورجسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں