شین واٹسن گھر جاتے ہوئے پاکستانیوں کے دل بھی ساتھ لے گئے
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل فور کے بہترین بیٹسمین شین واٹسن وطن واپس جاتے ہوئے پاکستانیوں کے دل بھی ساتھ لے گئے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل چند افراد کو الوداع کہنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے جبکہ کراچی کا دورہ بہترین تھا اور ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کا اس سے بہترین طریقہ ممکن نہیں تھا۔