اب تک کی سب بڑی خوشخبری، پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی آگئی
اسلام آباد : پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی۔ پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنے والا ساﺅتھ ایسٹ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا سپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
زونگ کی جانب سے فی الحال فائیو جی کا تجربہ ہی کیا گیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے اس وقت میسر آئے گی جب حکومتی سطح پر اسے باضابطہ طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Staying true to its mission of digitally transforming Pakistan, #Zong becomes the first to successfully test 5G in Pakistan #ZongTests5G #PakistansNo1DataNetwork pic.twitter.com/mJhgb6HNt8
— Zong (@Zongers) August 21, 2019