بلاول بھٹوزرداری کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کےمطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا، میرےمطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیا،مجھے قتل کی دھمکیاں ملنا بھی میرے اسی مطالبے پر حکومتی ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے