مودی ظلم اور جبر کی آلودگی سے بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ وہ نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل (جمعے کو) پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔ کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے