کشمیریوں پر مظالم، معروف بھارتی اداکارہ بھی پھٹ پڑیں

ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر میں جاری مظالم پر دنیا بھر سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں تاہم اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شرو ع ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن نے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ ” کشمیرمیں بچوں کی حالت زار پر سخت تشویش ہے ۔“اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے