پنجاب کابینہ کے وزراء میں ہلچل ۔۔۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرین سنگل دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان پیدا ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی پر غور و فکر کیا جارہا ہے ۔ میاں اسلم اقبال سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر بھی لگانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیلیوں کا گرین سنگل دیا ہے ۔ اس سے قبل معروف صحافی عمران یعقوب نے پنجاب کابینہ پر تبصرہ کرتے ہوے خبر دی تھی کہ آنے والے دنوں میں تین سے چار وزراء کے قلمدان اور محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔