بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو (آج)پیر کو قونصلر رسائی فراہم کریگا۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایاکہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو (آج) پیر دو ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونصلر تعلقات کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔

یا د رہے کہ کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بتایا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو پیر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔‎

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے