آریانا گرانڈے کا نامور فیشن برانڈ کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے مقبول فیشن برانڈ فوریور 21 کیخلاف اشتہار میں ہم شکل ماڈل کا استعمال کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ دائر کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے فیشن برانڈ پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سامان کو بیچنے کے لیے ان کی مقبولیت کا استعمال کررہے ہیں۔پولیس کے پاس درج شکایت میں گلوکارہ نے فوریور 21 اور رائلی روز برینڈ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رواں سال انہیں برانڈ کی جانب سے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہونے کی پیشکش ہوئی تھی، جس کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں برانڈز نے گلوکارہ کے بجائے ایک ماڈل کو اس اشتہار کے لیے سائن کرلیا۔
آریانا نے برانڈز پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے اشتہار کیلئے نہ صرف ان سے ملتی جلتی ماڈل کو سائن کیا بلکہ اشتہار میں ان کے کامیاب گانے سیون رنگز کی میوزک ویڈیو کو بھی کاپی کیا۔
گلوکارہ کے مطابق فوریور 21 نے اس اشتہار کے لیے کم از کم 30 مناظر ان کی ویڈیو سے چرائے ہیں تاکہ ایسا ظاہر کیا جاسکے کے وہ اس برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔اس اشتہار میں ماڈل نے بالکل وہی انداز اپنایا ہوا ہے جو سیون رنگز کی ویڈیو میں اریانا نے اپنایا۔برانڈ نے اس اشتہار کو آریانا کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا۔
فوریور 21 بریند 1984 میں قائم ہوا جس کے اب 21 ممالک میں 815 اسٹورز موجود ہیں۔