اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، راولا کوٹ ، بٹگرام ، پشاور ، دیر ، دیر بالا، نوشہرہ ، مانسہرہ، صوابی، سوات ، مہمند، شب قدر، شانگلہ ، بونیر ، مالا کنڈ، مردان ، ایبٹ آباد اور چارسدہ میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان کے علاقہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزے کی گہرائی 251 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے