بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے، عمران خان کی حکومت کو گھر جانا چاہیے، عمران خان کی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے۔

وفاق کی ذمے داری ہے کہ تمام صوبوں کو جوڑ کر ملک چلائے۔ پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر کے ملک کو بچایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔ اس حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، عمران خان نے ہر سیاسی جماعت کی قیادت کو قیدی بنا رکھا ہے۔

ہم آخر دم تک پاکستان کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ہم اپنا خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی مہم میں ہی جانتے تھے جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اتحاد کا کیا خواب تھا۔ اب انہوں نے اپنی نیت واضح کردی ہے۔ ہاتھ دکھا دیا اور عمل اٹھا دیا۔ ان کی نیت کراچی پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنا ہے۔ ان کا خواب تھا کہ کراچی کے لیے ایک انتظامی یونٹ بنایا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے